6 نومبر 2012 - 20:30

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے ایک امام بارگاہ کے متولی ملک شاہ سمیت تین افراد کو اغوا کرنے کے بعد شہید کردیا ہے۔

ابنا: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے ایک امام بارگاہ کے متولی ملک شاہ سمیت تین افراد کو اغوا کرنے کے بعد شہید کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہی کہ ان لوگوں کو کراچی کے ایک معروف تجارتی مرکز لی مارکیٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔ ملک شاہ اور ان کے ساتھ دو دیگر شیعہ افراد کی لاشیں موج گوٹھ نامی ایک علاقے سے ملی ہیں۔ کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ افراد کے بہیمانہ قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روکتھام میں انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بری طرح سے ناکام ہوگئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ لاشیں تحویل میں لے کر ورثا کے حوالے کرنے کا م کر رہی ہے۔ پاکستانی حکام نے کراچی میں طالبان کے سرگرم ہونے کا دعوی کیا ہے۔
.....
/169